سری نگر22ستمبر:
شمالی ضلع کپواڑہ کے اشپورہ ہندواڑہ میں جمعرات کے روز ریت نکالنے کے دوران 35سالہ شخص ٹیلے کے نیچے آیا جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز ہندواڑہ کے اشپورہ علاقے میں ریت نکالنے کے دوران ریت کا بھاری برکم ٹیلا ایک شخص پر گر آیا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود دوسرے ساتھیوں نے اُس کو ملبے سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس کو مردہ قراردیا۔
متوفی کی شناخت نصاد احمد صوفی ولد عبدالعزیز صوفی ساکن رنگپت کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی ۔
