سرینگر، 22 ستمبر:
زونل ایجوکیشن آفیسر اُوڑی نے بدھ کو ایجوکیشن زون اُوڑی کے اندر آنے والے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ اداروں کے اوقات کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔
یہ دیکھا اور جانا جاتا ہے کہ اڑی زون کے پرائیویٹ اسکولوں نے اسکول کا وقت اپنی مرضی سے طے کیا ہے اور سرکاری اسکولوں کے ساتھ کوئی یکساں ٹائمنگ نہیں ہے، لہذا اس سلسلے میں سبھی کو مشورہ دیا جاتا ہے اور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
اگر کوئی حکم نامے کی خلاف ورزی کرتاہے تو وہ نتائج کے ذمہ دار ہوں گے اور محکمہ کی طرف سے کارروائی کا سامنا کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوڑی کے دور دراز علاقوں کے والدین نے شکایت کی ہے کہ اوڑی کے کچھ پرائیویٹ اسکولوں نے من مانی طریقے سے اسکول کے اوقات مقرر کیے ہیں، جو ان کے بقول حکومتی ہدایات کے بالکل برعکس ہے اور ساتھ ہی ساتھ طلباء اور طالبات کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
