نئی دہلی،23ستمبر:
آرٹیکل 370 کی منسوخی اور سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی دو UTs میں تقسیم کو چیلنج کرنے والے معاملے پر سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ سُپریم کورٹ نے دسہرہ تعطیل کے بعد سماعت کے لیے معاملے کو فہرست میں درج کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ‘ہم یقینی طور پر اس کی فہرست بنائیں گے ‘۔
