پلوامہ،24ستمبر:
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی۔ اس حملہ میں دو غیر مقامی مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ غیر مقامی مزدوروں کی شناخت شمشاد ولد اسلام شیخ اور فیضان کساری ولد فیاض قادری، ساکنہ بہار کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ واقعہ پلوامہ کے کھربٹ پورہ رتنی پورہ گاؤں میں پیش آیا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے زخمی مزدور کو ڈی ایچ پلوامہ میں داخل کرایا ہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
اس ضمن میں مزید تفصلات کا انتظارہے۔
