• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سانتا کلارا کیلیفورنیا میں آئی آئی ٹی بی ایچ یو گلوبل ایلومنی میٹ سے کیاخطاب

اَپنے تمام شہریوںکی خاطر بہتر زندگی کو یقینی بنانے کیلئے بے پناہ وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہمارا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2022-09-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سانتا کلارا کیلیفورنیا میں آئی آئی ٹی بی ایچ یو گلوبل ایلومنی میٹ سے کیاخطاب
FacebookTwitterWhatsappEmail

کیلیفورنیا/25؍ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سانتا کلارا کیلیفورنیا میں آئی آئی ٹی بی ایچ یو گلوبل ایلومنی میٹ سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نوجوان آئی آئی ٹینز کی اُبھرتی ہوئے ٹیکنالوجیز میں کامیابیوں ، پیش رفت اور سماجی تبدیلی کے لئے متحرک ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ان کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے اِختراع کاروں اور صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ اِنڈیا کی بڑھتی ہوئی علمی معیشت میں اَپنا حصہ ادا کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ترقی ٹیکنالوجی اور اِختراعیت سے چلتی ہے ۔اِنڈیا نے دُنیا میں متحرک اور سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے اِختراعی ماحولیاتی نظام قائم کیا ہیں اور کئی ہزار سٹارٹ اپس اور زائد اَز 100 بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کی ہے۔میں صنعت کاروں سے تہذیب کاگہوارہ اور دُنیا کی سب سے پُر کشش سرمایہ کار ی کی منزل اِنڈیامیں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔‘‘
اُنہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں بنائی گئی جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی پسند صنعتی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں صنعتی اور کارباری منصوبے شروع کرنے کے بے پناہ اِمکانات اور مواقع پر روشنی ڈالی جس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر خوشحالی کے پاور ہائوس کے طور پر اُبھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ہمارے تمام شہریوں کے لئے زندگی کو یقینی بنانے کی خاطربے پناہ اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہمار مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔
؎لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور بیرون ملک میں آئی آئی ٹی بی ایچ یو کے سابق طلباء کی کامیابیاں آئی آئی ٹی بی ایچ یو میں فراہم کی جانے والی اقدار اور مہامناکی طرف سے رکھی گئی جدید تعلیم کی مضبوط بنیاد کی گواہ ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا ،’’مجھے یقین ہے کہ الما میٹر کے ساتھ یہ گہرے اور مستقل تعلقات بڑھتے رہیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِختراع پسندوں ، صنعت کاروں ، ڈیجیٹل معیشت میں ہونے والی ترقیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے آغاز کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے 15؍ اگست 2021 ء کو آنے والی دہائی کوبھارت کا ٹیکڈ قرار دیتے ہوئے سٹارٹ اپس اور نوجوان اختراع کاروں کی اہمیت کو واضح طور پر قائم کیا تھا اور یہ کہ بھارت ٹیکڈ نوجوان ہندوستانی اختراع کاروں سے بنایا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارت اَب مواقع ، کامیابی ، علم اور اِنسانی سرمائے کی نئی سر زمین ہے۔ہم وَبائی بیماری کے بعد مضبوطی سے اُبھر رہے ہیں اور اَب ہم دُنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہیں جو اِس دہائی کی سب سے بڑی داستانوں میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میںآپ پر زور دیتا ہوں کہ تحقیق اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دُنیا نے معیار اور پیداوار میں عالمی سطح پر حاصل کرنے کے معاملے میں ہندوستانی معیشت میں تبدیلی اور ہندوستانی مارکیٹ کی صلاحیت کو تسلیم کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بہترین مراعات ، کنکٹویٹی ، توانائی اور ٹرانسپورٹ روابط سے مختلف بنیاد ی شعبے سرمایہ کاری اور ترقی کے لئے ساز گار ماحول پیش کر رہے ہیں اور ہندوستان دُنیا کا اِختراعی کیپٹل بننے کی راہ پر گامزن ہے۔
اُنہوں نے ملک کی پہلی صنعتی پالیسی میں مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی اہم شراکت کو بھی یاد کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مہامنا نے زراعت میں میکانائزیشن ، زرعی پیداوار پر ٹیکس کے خاتمے ، صنعتی پالیسی میں ریلوے اور تجارت کو فروغ دینے ، جہاز سازی ، مینو فیکچرنگ یونٹوں کے قیام اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام ریاستوں میں کامرس اور صنعتی محکموں کو کھولنے کی سفارش کی تھی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں ہونے والی تبدیلی اور تمام شعبوں میں ریکارڈ کی گئی بے مثال پیش رفت پر مزید روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں ہم نے سرمایہ کاروں کی خاطر کاروبار کے لئے ساز گار ماحول بنایا ہے اور جموںوکشمیر صنعتوں اور دیگر کاروباری منصوبوں کے قیام کے لئے پسندیدہ مقامات میں سے ایک کے طور پر اُبھر ہے ۔ جموںوکشمیر کے نوجوانوں کی اُمنگوں کو آج ملک کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی صنعتی ترقی پالیسی سے جموں وکشمیر کی صنعتی ترقی کے سنہری دور کا آغاز ہوا ہے۔
اِس موقعہ پر آئی آئی ٹی بی ایچ یو گلوبل ایلومنی ایسو سی ایشن کے ممبران ،صنعت کار اور اِختراع کار موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

دہشت گرد فنڈنگ کیس ۔ایس آئی اے نے سابق وزیر بابو سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

Next Post

سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے: ساگر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے: ساگر

سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے: ساگر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan