سرینگر، 28 ستمبر:
جموں سرینگر ہائی وے پر سیب کے ٹرکوں کے پھنسے ہونے کی وجہ سے کشمیر میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کے چلتے، جموں و کشمیر حکومت نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک، نیشنل ہائی وے، شبیر احمد ملک کو پولیس ہیڈ کوارٹر سے منسلک کر دیا ہے۔
ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے ، انتظامیہ کے مفاد میں، ایس ایس پی ٹریفک، این ایچ ڈبلیو شبیر احمد ملک کو فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ جبکہ موہتا شرما ایس پی رامبن، اگلے احکامات تک مذکورہ عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔
