سری نگر،30 ستمبر:
وادی کشمیر میں جمعے کی علی الصبح دو الگ الگ اضلاع میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائیاں چھڑ گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چترا گام علاقے میں جمعے کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع نے کہا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن یادی پورہ میں بھی سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ آج جموں و کشمیر میں دو مختلف مقامات پر انکاونٹر جاری ہے۔ بارہمولہ اور شوپیاں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ وہیں شوپیان ضلع میں آج صبح سات بجے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں ابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے مولو چتراگام علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔
ابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم سکیورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔
