سری نگر30 ستمبر:
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے یدی پورہ میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین ایک مسلح تصادم آرائی کے دوران 2جیش ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں جبکہ پولیس نے بتایا مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارود ضبط کیا گیا ہے ۔ ادھر ایس ایس پی بارہمولہ فوجی اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ملی ٹینٹ جیش سے وابستہ ہیں اور کو آرمی کی ریلی اگنویر ان کا ہدف تھاانہوں نے نوجوانوں سے تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل۔ادھر شوپیان میں جنگجو مھاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے علاقے میں جمعہ کے اعلیٰ الصبح یدی پورہ نامی گاؤں میں 2ملی ٹینٹوں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور سی آر پی ایف کے علاوہ پولیس نے بستی کا محاصرہ کیا اور یہاں چھپے بیٹھے جنگجو کی تلاش شروع کی ہے جس کے ساتھ ہی جب فورسز کی تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کی جانب جب بڑ گئی ہے تو یہاںموجود ملی ٹینٹوں نے تلاشی پارٹی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میںیہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جو کچھ وقت تک جاری رہا ہے جس میں2عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں ۔
اس دوران ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ آئی پی ایس نے جمعہ کو کہا کہ مارے گئے جنگجو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جاری فوجی ریلی میں خلل ڈالنے آئے تھے انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج صبح یدی پورہ گاو¿ں میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعدبارہمولہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
افسر نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایک رہائشی مکان سے چھپے ہوئے جنگجوو¿ں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں انکاو¿نٹر شروع کیا گیا۔ایس ایس پی بارہمولہ نے مزید بتایا کہ کچھ دیر تک تصادم ہوا اور بالآخر آج صبح دونوں جنگجو مارے گئے۔
دونوں عسکریت پسند اب تک نامعلوم ہیں اور ان کے قبضے سے AKS74U رائفل مع تین میگزین اور ایک پستول بمع میگزین برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ ہمیں ایک ان پٹ موصول ہوا تھا کہ ان دو عسکریت پسندوں کو بارہمولہ میں جاری آرمی ریکروٹمنٹ ریلی (اگنویر) پر حملہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ان کا مشن نوجوانوں کو پریشان کر کے اس بھرتی ریلی کو ناکام بنانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ہم دونوں عسکریت پسندوں کو مار کر ریلی پر حملہ کرنے کے ان کے منصوبے کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس وقت تک تصادم کی جگہ کے قریب نہ جائیں جب تک کہ اس جگہ کو کسی بھی قسم کے دھماکوں سے مکمل طور پر صاف نہیں کیا جاتا۔ اور میں نوجوانوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ تشدد کے راستہ ترک کریں۔
