• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوامی تعاون اور اشتراک پہلی شرط: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2022-10-03
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوامی تعاون اور اشتراک پہلی شرط: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشتواڑ،02اکتوبر:
صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج ورون اورمروا کے 4روزہ دورے کیلئے ضلع کشتواڑ پہنچے ۔ دورے کے دوران وہ پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے اور مقامی لوگوں سے بھی ملیں گے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سنتھن کے راستے کشتواڑ کا سفر کیا جبکہ اس سے قبل کوکرناگ میں پارٹی کے نائب صدر صوبہ سید توقیر احمد کے علاوہ پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان نے پارٹی صدر کا خیر مقدم کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ہمراہ پارٹی جنرل سکریٹری حاجی محمد ساگر، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی اور خطہ چناب کے زون صدر سجاد احمد کچلو بھی تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقعے پر پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور موجودہ و آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم اور ثابت قدم رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اس وقت سخت ترین چیلنجوں کے مقابلے کا سامنا ہے اور موجودہ صورتحال وسیع اتحاد و اتفاق کی متقاضی ہے۔ ایک جُٹ ہوکر ہی ہم تمام چیلنجوں کا سامنا کرسکتے ہیں اور اگر ہم ٹولیوں میں بَٹ گئے تو ہم کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈا پر قائم و دائم ہے اور ہماری جماعت ہر حال میں جموںوکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی لیکن اس کیلئے عوامی تعاون اور اشتراک اولین شرط ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے قانونی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔
حقوق کی بحالی کیلئے قانونی اور آئینی جدوجہد سپریم کورٹ میں جاری ہے اور جمہوری وسیاسی جدوجہد میں عوام کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔ اس وقت ووٹر فہرستوں میں نام اندراج کرانے کا عمل جاری ہے اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم لوگوں کو ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانے کیلئے قائل کریں اور انہیں ووٹ پرچی کی اہمیت اور افادیت سے باخبر کریں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ووٹر فہرستوں میں نام درج کرانا سیاسی جدوجہد کی پہلی کڑی ہے اور یہ عمل 25اکتوبر تک مکمل ہونے والے ہے اور اس کے بعد سیاسی جدوجہد کا دوسرا مرحلہ آنے والے اسمبلی انتخابات ہونگے جہاں لوگوں کو جوق در جوق نکل کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے لوگوں کا مستقبل پُرامن اور تعمیر و ترقی یافتہ ہو۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر پولیس کی سابق جنگجوئوں کی سرگرمیوں پر نظر: ڈی جی پی

Next Post

وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی سخت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
تازہ ہلاکتوں کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی سخت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan