• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

حقوق کی بحالی کیلئے کھڑے نہیں ہوئے تو آنے والے نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گیـ:ڈاکٹر فاروق

Online Editor by Online Editor
2022-10-05
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
حقوق کی بحالی کیلئے کھڑے نہیں ہوئے تو آنے والے نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گیـ:ڈاکٹر فاروق
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،05اکتوبر:
تاریخ کے اس اہم موڑ پر بھی اگر ہم نے اتحاد و اتفاق سے گریز کیا اور اپنے حقوق کی بحالی کیلئے کھڑے نہیں ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں کسی بھی صورت میں معاف نہیں کریں گی، وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک پُرامن، پرسکون اور تعمیرو ترقی پر مبنی ماحول پیچھے چھوڑنے کیلئے ہم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے یک زبان ہوجائیں۔
ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خطہ چناب کے 4روزہ دورے کے دوران مروہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، رکن پارلیمان حسنین مسعودی ، چناب ویلی زون صدر سجاد کچلو اور سینئر لیڈر قاضی جلال الدین نے بھی خطاب کیا جبکہ مقامی لیڈران اور عہدیداران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموںوکشمیرکے عوام کو اس وقت مذہبی، علاقائی خصوصاً لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں ۔
یہاں کے عوام کو آپس میں لڑوانے کیلئے جو منصوبے اپنائے جارہے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیںاور ہر ایک ذی حس اور ذی الشعور انسان کیلئے باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ماحول برپا کیا گیا اُس سے یہاں کے صدیوں کے آپسی اتحاد، بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کو پارہ پارہ کرنے کی ایک بدترین کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ریاست کے عوام کو بلا لحاظ مذہب و ملت اور رنگ و نسل ایک ہوکر فرقہ پرست اور سازشی عناصر کے مذموم ارادوں کو خاک ملانے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوامی مفادات، احساسات اور لوگوں کے نیک ارادوں و خواہشات کا احترام اور ریاستی عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کیلئے برسر جہد ہیں اور اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے اشتراک سے مستقبل میں بھی اپنے بے لوث عوامی خدمات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جموںو کشمیرکو بدترین اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے، کیونکہ گذشتہ برسوں کے دوران یہاں کی معیشت کو ختم کرنے کیلئے کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے دشمنوں نے زرکثیر صرف کرکے یہاں نت نئی سیاسی جماعتیں معرض وجود میں لائیں اور یہ سیاسی جماعتوں درپردہ طور پر یہاں تقسیمی ایجنڈا چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ان عناصر سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے عزائم کو خاک ملانے کیلئے عوام کو اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد و اتفاق کے ذریعے کیا جاسکتا ہے اور مقصد کی خاطر تینوں خطوں کے عوام کو صف آراء ہونے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈا نیا کشمیر پر قائم و دائم اور مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے سنہری اصولوں، تاریخی اور انقلابی فیصلوں پر گامزن ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

امیت شاہ نے کی مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات

Next Post

مودی حکومت پاکستان سے بات چیت نہیں کریں گی، امت شاہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
مودی حکومت پاکستان سے بات چیت نہیں کریں گی، امت شاہ

مودی حکومت پاکستان سے بات چیت نہیں کریں گی، امت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan