• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

موقعہ پرست اور ابن الوقت سیاستدانوںسے ہوشیا رہنے کی ضرورت:ڈاکٹر فاروق

Online Editor by Online Editor
2022-10-06
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
موقعہ پرست اور ابن الوقت سیاستدانوںسے ہوشیا رہنے کی ضرورت:ڈاکٹر فاروق
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،06اکتوبر:
صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نئی دلی میں براجمان حکمران جماعت جموںوکشمیر میں اس لئے اسمبلی انتخابات کرانے سے کترا رہی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر اُن کی حکومت نہیں بنی تو یہاں کی اسمبلی اُس صدارتی حکمنامے کو غیر آئینی قرار دے گی جس کے ذریعے5اگست2019کو جموںوکشمیرکی خصوصی پوزیشن چھین لی گئی اور 2019کے بعد ان لوگوں نے یہاں جو کچھ کیا وہ واپس کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے جموں وکشمیر میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے اسمبلی نشستوں کی من پسند حدبندی کی، اسمبلی سیٹوں کی ہیراپھیری کی اور موقعہ پرست لوگوں کو زرکثیر دے کر خرید لیا جو یہاں ان کاپروپیگنڈا چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہیں یہاں جیت ملتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اس لئے اب حکمرانوں نے یہاں غیر مقامی لوگوںکو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے اور اس سازش کا مقابلہ کرنا یہاں کے تمام پشتینی باشندوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔ ان باتوںکا اظہار انہوں نے خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کا 4روزہ دورہ سمیٹتے ہوئے وڑون میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجتماع سے پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، چناب ویلی زون صدر سجاد احمد کچلو اور دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرائیں اور تمام لوازمات کو پورا کریں۔
انہوں نے کہاکہ ووٹ پرچی کے ذریعے ہی ہم اپنے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کرسکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرائیں اور جب الیکشن کا بگل بجے تو اس روز کھڑے ہوجائیں اور اگر سامنے توپیں بھی ہوں تو پیچھے نہ ہٹیں کیوںزندگی اور موت اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے اور جب تک اُس کی مرضی نہیں ہوگی اُس وقت تک آپ کو کوئی نقصان نہیںپہنچا سکتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں کو موقعہ پرست عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ آپ کے پاس مختلف لبادے پہن کر آئیں گے، جو آپ کو سبز باغ دکھائیں گے اور آپ کا ایمان پیسوں سے خریدنے کی کوشش کریں گے لیکن آپ کو اس دوران عزم اور استقلال کا مظاہرہ کرنا ہے اور دشمنوںکی تمام چالوں سے ہوشیار رہنا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ 4روزہ دورے کے دوران درجنوں علاقوں میں گئے اور وہاں لوگوں کیساتھ بات چیت کی اور اُنکے مسائل اور مشکلات سے آگہی حاصل کی۔ عوام نے انہیں جگہ جگہ پر بتایا گذشتہ4سال سے یہاں کی آباد بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ بجلی، پانی، طبی اور دیگر بنیادی سہولیات کیلئے لوگوں کو ترسایا جارہا ہے جبکہ مواصلاتی نظام کی سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ عوام نے کہا کہ علاقے میں ہیلی کاپٹر سروس کی عدم موجودگی سے لوگوں کو پریشانوںکا سامناہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا معاملہ ،خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی

Next Post

موسمی صورتحال میں تبدیلی ، وادی کے کئی علاقوں میں تیز آندھی سے خوف

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
موسمی صورتحال میں تبدیلی ، وادی کے کئی علاقوں میں تیز آندھی سے خوف

موسمی صورتحال میں تبدیلی ، وادی کے کئی علاقوں میں تیز آندھی سے خوف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan