سرینگر /06اکتوبر:
بعد دوپہر وادی کے کئی علاقوں میں تیز اور طورفانی آندھی سے خوف و دہشت کی لہر پھیل جانے کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم مجموعی طور پر تر خشک رہنے کی پیشگوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اگلے دو دنوں میں بھی موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طور پر خشک ہی رہے گا ۔ شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میںشبانہ درجہ حرارت 5.1 کے مقابلے میں 5.6 ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 5.5 ڈگری کے مقابلے 5.6 ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 8.3 ڈگری کے مقابلے میں 9.8 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔
کپواڑہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ضلع میںگزشتہ رات 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرا میں 18.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اگلے دو دنوں میں بھی موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔
