سری نگر/06؍اکتوبر:
مرکزی وزیر مملکت سماجی اِنصاف اور امپاورمنٹ ڈاکٹر رام داس اتھاولے نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
مرکزی وزیر مملکت اور لیفٹیننٹ گورنر نے پسماندہ طبقوں ، بزرگ شہریوں ، منشیات کے اِستعمال اور لوگوں کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد سے دیگر خصوصی سکیموں سے متعلقہ کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی وزیر مملکت نے جموںوکشمیر یوٹی میں موجودہ ترقیاتی منظر نامے پر بھی اَپنے خیالا ت کا اِظہا ر کیا۔اِسی طرح راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ اِنجینئر غلام علی کھٹانہ بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور عوامی بہبود سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نومنتخب ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی حکومت جموں وکشمیر کی ترقی کے عمل میں سماج کے ہر طبقے کو برابر کا حصہ دار بنانے کے لئے تمام محاذوں پر ثابت قدمی سے کام کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مزید کہا کہ ہم سب کے لئے جامع اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری سکیموں کے تمام فوائد اور جموںوکشمیر یوٹی میں تیزی سے سماجی و اِقتصادی ترقی ہر فرد تک پہنچ رہے ہیں۔
