سری نگر08 اکتوبر،:
سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی( ایس آئی اے) نے ملی ٹنسی سے متعلق کیس کے تحقیقات کے سلسلے میں جمعے کے روز جنوبی کشمیر میں نصف درج سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔اور کئی افراد سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔
کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر میں بیک وقت متعدد مقامات پر چھاپے مار ے اور یہاں تلاشی لی ہے تاہم اس دوران کسی کے گرفتار ی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ایجنسی ذرائع نے بتایا ملی ٹنٹ تنظیموں کے نیٹ ورک کی لگام کو مزید کستے ہوئے ایس آئی اے نے جمعے کی صبح جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی کشمیر کے پوشکری ، اننت ناگ ، شوپیاں۔شانگس ،اچھہ بل،ترال،کنڈ اور کولگام اضلاع میں مشکوک افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں وادی میں ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں انجام دی گئیں۔معلوم ہوا ہے تلاشی کارروائیوں کے دوران قابل اعتراض مواد، موبائل فون اور دیگر چیزیں جن کا تحقیقات کے ساتھ تعلق ہے، کو ضبط کیا گیا۔رپورٹ فائل کرنے تک تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔تلاشی کارروائیوں کے دوران سی آر پی ایف اور پولیس بھی موجود رہی ہے ۔
