سرینگر، 07 اکتوبر:
حکومت نے جموں و کشمیر پولیس کی جدید کاری کے منصوبے پر غور و خوض کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ایک سرکاری حکم کے مطابق، فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) محکمہ داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اسکیم اسسٹنس کے تحت بنائی گئی ہے ۔
کمیٹی کے ممبران میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے اینڈ کے، سپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کرائم برانچ جے اینڈ کے، ایڈیشنل ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر اور ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔
