سری نگر، 8 اکتوبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عید میلاد النبی صلى الله عليه وسلم کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پرمسرت موقع پر میں سب کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہمدردی، محبت اور نیک زندگی کی راہ دکھائی۔
ان کی آفاقی محبت اور ہمدردی کی تعلیمات ہم میں سے ہر ایک کو ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ رہنے اور سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشی لانے کی رہنمائی کرتی ہے۔
