سرینگر، 12 اکتوبر:
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بدھ کی صبح اپنے باتھ روم میں نہانے کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ بتایا گیا کہ شانگس اننت ناگ کے براہ رانی پورہ علاقہ کے رہنے والے عبدالمجید وگے اپنے باتھ روم میں لگے ننگےتار سے رابطے میں آیا۔
بجلی کا جھٹکا لگنے کے بعد وہ بے ہوش ہوا اور اسے قریبی صحت مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
