• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں و کشمیر کو عوامی خدمات کی فراہمی میں دوسروں کیلئے مثال قائم کرنی چاہیے:لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2022-10-12
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر کو عوامی خدمات کی فراہمی میں دوسروں کیلئے مثال قائم کرنی چاہیے:لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

بانڈی پورہ/12؍اکتوبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج بانڈی پورہ کا دورہ کیا اور ضلع میں ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے مرکزی اور مرکز کے زیر انتظام حکومت کی اسکیموں اور زمینی ترقیاتی پروجیکٹوں پر عمل آوری کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔اپنے دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر نے 68.98 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جس سے سماج کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں ، سڑکوں کے رابطے ، ولر جھیل کے تحفظ ، دسٹرکٹ کیپیکس ، بجلی ، صحت ، تعلیم اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام سماجی تحفظ کی اسکیموں کی تکمیل کو کو یقینی بنائیں اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائیں ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے افسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آن لائین خدمات کے فوائد لوگوں تک پہنچیں اور وہ ان خدمات کی کمی کا شکار نہ ہوں ۔
انہوں نے کہا ’’ ایک جدید معاشرے کی آرزو کو پورا کرنے کیلئے حکومت سے شہریوں کے لین دین کو مکمل طور پر شفاف ہونا چاہئیے ۔ جموں کشمیر کو عوامی خدمات کی فراہمی میں دوسروں کے لئے مثال قائم کرنی چاہئیے ۔ کسانوں ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ایک مربوط نظام اور اسٹریٹجک منصوبہ ضروری ہے ۔ ہماری کوششوں کو ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہئیے اور آہستہ آہستہ ان کی زندگیوں کو بدلنا چاہئیے ۔ ‘‘
لیفٹیننٹ گورنرنے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضلع کیپیکس کے تحت بنیادی ڈھانچے کے تمام اہم پروجیکٹوں کی رکاوٹوں کو دور کریں ، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اور پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کریں ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے ضلع میں انتظامیہ اور مختلف محکموں کی موسم سرما کی تیاریوں کا بھی جائیزہ لیا ۔
ضلعی سطح پر موسم سرما کی تیاری کا جوابی منصوبہ تیار کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں جس میں شاہراہوں ، اہم ضلعی سڑکوں ، پی ایم جی ایس وائی اور گاؤں کی سڑکوں سے برف صاف کرنا اور ہسپتالوں ، بجلی اور پانی کی فراہمی کی اسکیموں ، تعلیمی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا شامل ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کی کہ وہ جے جے ایم اور دیگر واٹر سپلائی اسکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کا مستقل بنیادوں پر جائیزہ لیں۔
پاور سیکٹر کے تحت رجسٹرڈ پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ضلع میں بجلی کے میٹروں کی صد فیصد کوریج کی ہدایت دی ۔
انہوں نے ضلع میں پاور ایمنسٹی اسکیم کے موثر نظام کی بھی ہدایت دی اور اسکیم پر رائے طلب کی ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ کو بجلی صارفین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے ضلع کی شرح خواندگی اور جنسی تناسب کو بہتر بنانے کیلئے سرشار اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
انہوں نے سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور سیاحتی مقامات پر بنائی گئی سہولیات کا بھی جائیزہ لیا ۔ روز گار اور ذریعہ معاش پیدا کرنے ، خود روزگار ، پبلک آؤٹ ریچ پروگرام ، ہنر مندی کی ترقی ، کھیلوں اور نوجوانوں کی شمولیت کے پروگراموں اور ضلع میں کی جانے والی سرگرمیوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ ہمیں ہر اس شخص کی مدد اور مطلوبہ تربیت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جو اپنا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ انتظامیہ کی مدد سے نوجوان کاروباری افراد ترقی کے پہئے کو رواں دواں رکھیں گے ۔ ‘‘
صنعتی شعبے کی ترقی کی صورتحال کا جائیزہ لینے کے دوران بتایا گیا کہ ضلع میں صنعتی یونٹس کے قیام کیلئے 160 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ زمین ہر تیزی سے عمل آوری میں سہولت فراہم کریں ۔
کھیلوں اور نوجوانوں کی مصروفیت کے تحت رواں سال کے دوران 110000 سے زائد نوجوانوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ۔ تمام پنچائتوں میں پلے فیلڈز کو اپریشنل بنایا گیا تھا اور گریز فیسٹیول 2022 کے موقع پر گریز میں کئی دہائیوں کے بعد پولو کو بحال کیا گیا تھا ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی اور زراعت سے وابستہ کسانوں میں سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری بڑھانے اور ڈیری سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن کیلئے دودھ کی پروسیسنگ کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ زراعت میں تنوع ہمارے کسانوں کو خود انحصار بنانے اور ان کی آمدنی میں اِضافہ کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے ۔ دیرپا ترقی کو فروغ دینے کے لئے خوشحالی ہر کا شت کار کنبے تک پہنچنی چاہیے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کی لت کو اِنسانیت کے لئے بدعت قرار دیتے ہوئے ضلع اِنتظامیہ اور محکمہ پولیس سے کہا کہ وہ بانڈی پورہ کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کریں۔
اُنہوں نے جلد کی بیماری کے لئے ویکسی نیشن مہم ، پشو ساکھیوں کی تربیت ، مویشیوں کی اِنشورنس کے علاوہ طبی آلات کے آڈِٹ کے نتائج اور سفارشات پر کی گئی کارروائی کی رِپورٹ کے بارے میں بھی تفصیلی رِپورٹ طلب کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے مختلف شعبوں اور سکیموں کے تحت رجسٹرڈ کا میابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ضلعی پروفائل کی تفصیلی بریفنگ دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ بانڈی پورہ نے لینڈ ریونیو ریکارڈ کی صد فیصد ڈیجیٹلائزیشن حاصل کی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں کل 94 اَمرت سروور قائم کئے گئے ہیں۔
اُنہوں نے چیئرکو پنچایت ڈسٹرکٹ اِنڈکس ، دیہی بی پی او کے کام کاج ، ٹرانزٹ رہائش ، جل جیون مشن کے تحت کاموں کی ٹینڈرنگ اور الاٹمنٹ کی صورتحال کے علاوہ پی ایم اے وائی ، تیجسوینی ، ایک ضلع ایک پروڈکٹ ، کے سی سی ، ڈیری یونٹوں ، سوچھ بھارت مشن بالخصوص دیہاتوں میں گھر گھر کوڑا کرکٹ اُٹھانا ، اِنسداد تجاوزات مہم ، زمینی پاس بک کی تقسیم، پٹوار خانوں کا قیام ،زمین کے استعمال میں تبدیلی وغیرہ اسٹیبلشمنٹ جیسی مختلف سکیموں اور پروگراموں کی عمل آوری کے بارے میں بھی جانکاری دی۔
بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے نمائندوں ، قبائلی ڈی ڈی سی کے اراکین ، پدم شری ایوارڈ یافتہ فیصل علی ڈار کی قیادت میں کھیل برادری کے مختلف وفود ، ڈسٹرکٹ یوتھ کونسل ، فشر مین ایسو سی ایشن اور این آر ایل ایم کے اراکین سے ملاقات کی اوربات چیت کے دوران انہیں یقین دِلایا کہ وہ اِن مسائل اور مطالبات پر غور کریں گے ۔
اَپنی آمد پر لیفٹیننٹ گورنر نے رسمی سلامی لی اور مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے اَپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے سٹالوں کا معائینہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف سکیموں کے تحت مستفیدین کو منظور ی نامے، سکالر شپ اور سبسڈی والی گاڑیوں کی چابیاں حوالے کئے۔
اَپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے شرح خواندگی ، ضلعی ہنر مندی کا منصوبہ ، ضلعی روزگار منصوبہ ، ضلعی سیاحتی منصوبہ ، ضلعی کھیلوں کا منصوبہ ، بانڈیورپ سے بھیڑ پالن پر کامیابی کی داستانیں اور قبائلی سروے رِپورٹ سمیت اِی۔ کتابیں بھی جاری کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کئی پروجیکٹوں کا اِفتتا ح کیا ۔جن پروجیکٹوں کالیفٹیننٹ گورنر نے سنگ بنیاد رکھا ان میں ہلال آباد میں پبلک پارک اور مرکنڈل میں پبلک پارک جس پر کل پروجیکٹ لاگت 5.98 کروڑ روپے اور ولر جھیل کے اِرد گرد بنواری پُل سے ناز نالہ تک 19.42کروڑ روپے کی لاگت سے نان موٹر ایل واک واے شامل ہیں۔میٹنگ میں چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بانڈی پورہ عبدالغنی بٹ ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، سیکرٹری محکمہ سیاحت سرمد حفیظ ، محکموں اور کارپوریشنوں کے سربراہ ، چیف اِنجینئران ، اِنتظامیہ ، محکمہ پولیس اور فوج کے اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

غیر مقامی افراد کو بطور انتخاب کنندگان کے اندراج کی سہولت فراہم کرنے کا حکم انتہائی مشکوک : پیپلز کانفرنس

Next Post

نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan