سرینگر، 13 اکتوبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس تقریب میں ہائی کورٹ کے موجودہ جج صاحبان اور کچھ ریٹائرڈ جج صاحبان جوڈیشل افسران، ایڈوکیٹ جنرل، وکلاء اور محکمہ سول اور پولیس کے دیگر افسران نے شرکت کی۔جسٹس ماگرے، جو 8 دسمبر 1960 کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہال ہانجی پورہ کے وٹو گاؤں میں پیدا ہوئے، ہائی کورٹ کے 35 ویں چیف جسٹس ہیں۔
چیف جسٹس ماگرے نے اسکول کی تعلیم اپنے آبائی گاؤں میں حاصل کی اور کشمیر یونیورسٹی سے گریجویشن اور ایل ایل بی (آنرز) کیا۔سال 1984 میں بطور وکیل داخلہ لیا اور ضلعی عدالتوں بشمول ریونیو کورٹس اور ٹربیونلز میں قانون کی پریکٹس شروع کی۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو یہاں ایس کے آئی سی سی میں جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس علی محمد ماگرے کو ایل جی منوج سنہا نے صبح 11:30 بجے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل نے اپنے وارنٹ آف اپوائنٹمنٹ پڑھ کر سنانے کے بعد عہدے کا حلف دلایا۔حلف برداری کی تقریب میں جموں و کشمیر کے سینئر سیاستدانوں اور اعلیٰ بیوروکریٹس اور پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر سیاستدان اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد، این سی ایم پی جسٹس (ر) حسنین مسعودی، راجیہ سبھا ممبر غلام علی کھٹانہ، جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی سابق چیف جسٹس گیتا متل، وقف بورڈ کی نائب چیئرپرسن درخشنان اندرابی اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میر جنید عظیم متو بھی شامل تھے
