چٹان ویب ڈیسک
اکثر اپنے فیشن سینس کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ عرفی جاویدہفتہ کے روز اپنا 25واں برتھ ڈے منائیں گی۔ عرفی کی پیدائش 15 اکتوبر 1997 کو لکھنو¿ میں ہوئی۔ ان کی تعلیم و تربیت بھی لکھنو میں ہوئی۔ عرفی کو بچپن سے ہی رقص اور اداکاری کا شوق تھا۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے انہی خوابوں کے ساتھ ممبئی آگئیں۔
سال 2016 میں، عرفی نے اپنے ٹیلی ویژن کیریرکی شروعات سیریل ‘بڑے بھیا کی دلہنیا’ سے کی۔ اس کے بعد وہ ایک کے بعد ایک کئی سیریلز میں اہم کرداروں میں نظر آنے لگیں۔ سال 2017 میں عرفی سیریل ‘میری درگا’ میں نظر آئیں۔ اس سیریل میں ان کے ساتھ اداکار پارس کلناوت بھی اہم کردار میں تھے۔ دونوں کی ملاقات اس سیریل کے سیٹ پر ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے لیکن جلد ہی دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔
عرفی جاوید نے کئی مشہور ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا جن میں چندرنندنی، بےپناہ، جیجی ماں، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کسوٹی زندگی کی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بگ باس اوٹی ٹی کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ عرفی نے بہت کم وقت میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے ۔وہ اکثر اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔
عرفی ان دنوں حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے ‘ہائے ہائے یہ مجبوری’ کو لے کر بحث میں ہیں۔ یہ گانا سارے گاما میوزک کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
