سری نگر ،15اکتوبر:
الٰہی باغ سری نگر میں جونیئر انجینئر کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد۔پولیس نے لا ش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ یو پی آئی کے مطا بق ہفتے کے روز سرینگر کے الٰہی باغ علاقے میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی یہاں ایک جونیئر انجینئر کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جونیئر انجینئر جس کی شناخت قاضی محمد حنیف کے بطور ہوئی ہے کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔ متوفی انجینئر محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرولر محکمہ میں تعینات تھا او روہ بژھ پورہ کا ساکن ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
