جموں ،17 اکتوبر:
جموں و کشمیر کے سرنکوٹ قصبہ میں مبینہ طور پر دو گاڑیوں کو آگ لگانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ آگ کی وجہ سے گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا جبکہ قریب میں کھڑی کچھ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص نے تحصیل کورٹ کمپلیکس کے قریب کھڑی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جب تک آگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پر پہنچتی تب تک دونوں گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچ گیا تھا جبکہ قریب کھڑی کچھ دوسری گاڑیاں کو بھی آگ کی لپٹوں کی وجہ سے نقصان ہوا۔ لیکن بروقت کارروائی نے انہیں بڑے نقصان سے بچا لیا۔
گاڑیوں کو آگ لگانے والے شخص کی شناخت شکر حسین شاہ ولد امداد حسین شاہ ساکنا سانگلہ کے نام سے ہوئی ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ اُس نے اپنے گھر کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی لیکن گھر کو جلنے سے بچا لیا گیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور وہ پولیس کی تحویل میں ہے۔
