سرینگر/ 18اکتوبر:
وادی کشمیر میں موسم کی تبدیلی کے چلتے وادی کے متعدد بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئی ۔جبکہ شہر سرینگر میں عصر کے وقت ہلکی ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی اس دوران مغل روڑ پر برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق حکام نے منگل کو پیر کی گلی کے ساتھ برف باری کی وجہ سے مغل روڈ کو بند کر دیا، اس سڑک پر مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ شاہراہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو ضلع پونچھ اور راجوری سے ملاتی ہے۔شاہراہ کے بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک رولر کشمیر منظور احمد میر نے بتایا کہ موسم میں بہتری کے بعد سڑک کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔دریں اثناوادی کشمیر میں آج صبح اگرچہ ہلکی دھوپ نکلی تاہم بعد دوپہر مطلب آبر آلو ہونے کے ساتھ ہی وادی کے متعدد بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئیں۔
یہاں کے موسمی ماہر ین نے کہا کہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور اونچائی پر ہلکی برفباری کا امکان زیادہ تر جموں و کشمیر کے کافی وسیع مقامات پر 19 اکتوبر کی شام سے 20 اکتوبر کی صبح تک ہے۔
بعد دوپہر 20اکتوبر سے موسم میں بتدریج بہتری آئے گی۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ 20 تاریخ کی دیر دوپہرکے بعد جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے ایک ہفتے سے 10 دنوں تک کسی بڑی برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔
