سری نگر/18؍اکتوبر:
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج مکانات و شہری ترقی محکمہ پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کے تمام شہری علاقوں کو چوبیس گھنٹے معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں۔
چیف سیکرٹری نے اِن باتوں کا اِظہار اَمرت 2.0 کی یوٹی سطح سٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ، کمشنر سیکرٹری آڑ ڈی ڈی ،جے ایم سی اور ایس ایم سی کے کمشنران ، چیف اِنجینئروں اور دیگر متعلقہ اَفسروں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتانے تمام شہری گھرانوں کو معیاری پینے کا پانی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ قومی پالیسی کے تحت تمام گھرانوں کو کم سے کم 135 لیٹر فی کس پانی یومیہ فراہم کریں۔
اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ محکمہ لوگوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کام کرے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ اَمرت 2.0 کے تحت تمام شہری علاقوں میں اَپنی خدمات کو پورا کریں۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پانی کے ذرائع کو بڑھانے اور اُنہیں مستقبل کے لئے پائیدار بنانے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے اَمرت 2.0 کو مقررہ وقت میں کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے لاگت سے مؤثر اَقدامات کرنے پر زور دیا۔
چیف سیکرٹری نے اَفسران سے کہا کہ کہ وہ اس کے بہتر اِنتظام کے لئے تمام شہری علاقوں کی خاطر سیوریج اور سیٹیپج پلان بنائیں ۔ اُنہوں نے صنعتی یا غیر گھریلو اِستعمال کے لئے پانی کی رِی سائیکلنگ دیکھنے کا مشورہ دیا۔
اُنہوں نے ان سے عام لوگوں کی بیداری کے لئے ایک مضبوط آئی اِی سی پلان بنانے کو بھی کہا۔اُنہوں نے یوٹی واٹر ایکشن پلان کو اَصولی طور پر منظور ی دی او رکہا کہ جل جیون مشن کے ساتھ مل کر یہ جموںوکشمیر کے ہر گھر میں نل کے پانی کے فعال کنکشن فراہم کرنے کے ہدف کو پورا کرے گا۔
میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ امرت 2.0 کے تحت تقریباً 2.25 لاکھ نل کنکشن فراہم کئے جائیں گے اور زائد اَز 4لاکھ کنکشن کو بڑھایا جائے گا۔ اِسی طرح تقریباً 310 ایم ایل ڈی ذرائع کے پانی کی مقدار میں اِضافہ کیا جائے گا۔محکمہ شہری علاقوں میں تقریباً 73,000 سیوریج کنکشن بھی فراہم کرنے جارہا ہے اور امرت 2.0 کے تحت 54 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کو شامل اور بڑھانے والا ہے ،میٹنگ میں اشتہار کا اِنکشاف ہوا۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ امرت کے قومی مشن کا تصور اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے کہ ہر گھر میں پانی کی یقینی فراہمی اور سیوریج کنکشن کے ساتھ نل تک رَسائی ہو۔ اِس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ پر سوئچ کر کے نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ جیسے پیدل چلنا، سائیکل چلانا وغیرہ کے لئے سہولیات کی تعمیر سے آلودگی کو کم کرنا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ AMRUT کے قومی مشن کا تصور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے کہ ہر گھر میں پانی کی یقینی فراہمی اور سیوریج کنکشن کے ساتھ نل تک رسائی ہو۔ اس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ پر سوئچ کرکے یا نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ جیسے پیدل چلنا، سائیکل چلانا وغیرہ کے لیے سہولیات کی تعمیر کے ذریعے آلودگی کو کم کرنا ہے۔
