سرینگر 18 اکتوبر :
کمشنر برائے معذور افراد مسٹر اقبال لون نے آج لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016 میں درج مختلف اقدامات کے نفاذ کیلئے ایک ایکشن پلان پیش کیا ۔
مسٹر لون نے لفٹینٹ گورنر کے ساتھ دیویانگجن کی بہبود کیلئے معذوری کے امور پر مختصر مدت اور طویل مدتی فریم ورک کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا ۔
معذور افراد کی تمام ہنگامی ضروریات اور خدشات کیلئے ریاستی فنڈ کے قیام کیلئے تجویز کردہ ایکشن پلان ، ماہرین تعلیم اور باز آباد کاری کے پیشہ ور افراد کا پول بنانے کے مقصد سے جموں و کشمیر میں ڈس ایبلٹی اسٹڈیز /امورات کے محکمے کا قیام ، آن لائن شکایات کے ازالے کیلئے ویب سائٹ /ایپ تیار کرنا اور معذور افراد کیلئے رپورٹنگ میکانزم
اور مختلف اسکیموں کے بارے میں سیر حاصل بحث ہوئی ۔
لفٹینٹ گورنر نے تمام محکموں بالخصوص صحت ، تعلیم ، سیاحت ، جموں اور سرینگر میونسپل کارپوریشنز ، یو ٹی بھر کے شہری مقامی اداروں کے درمیان قریبی تال میل پر زور دیا تا کہ دیویانگجن کیلئے قابل رسائی بنیادی ڈھانچہ دستیاب ہو ۔
