سرینگر،19اکتوبر:
جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومتوں کو آلودگی سے پاک بنانے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، جلد ہی جموں اور سری نگر کی سڑکوں پر 200 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ان بسوں کے لیے ای ٹکٹس اور خودکار کرایہ وصولی کا انتظام کیا جائے گا۔ٹاٹا موٹرز لمیٹڈ اور چلو موبیلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ دونوں شہروں میں جلد ہی 200 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں۔ ایم او یو پر چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی موجودگی میں ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری دھیرج گپتا نے دستخط کیے۔ ان بسوں کی ریئل ٹائم ٹریکنگ، بسوں کے ہجوم، آمد کا وقت وغیرہ جاننے کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ان کے پاس پینک بٹن، لوکیشن سسٹم، سی سی ٹی وی، اسٹاپ ریکویسٹ سسٹم بھی ہوگا۔ جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ نے ریاست کے دونوں سمارٹ شہروں کے لیے بسوں کی خریداری، نیشنل کامن موبلٹی کارڈ بنانے اور کمپلینٹ ڈیجیٹل ٹکٹنگ سلوشن کے لیے ٹینڈر طلب کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ الیکٹرک بسوں سے دونوں شہروں کا ٹریفک نظام بدل جائے گا۔ ان بسوں میں سفر کرنا لوگوں کے لیے ایک اچھا تجربہ ہوگا۔ حکومت عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔جبکہ پرنسپل سکریٹری نے ایم او یو کے بارے میں جانکاری دی۔
ٹاٹا مورٹس ان بسوں کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو چلانے، ان کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی۔ چلو موبیلیٹی الیکٹرانک ٹکٹنگ مشین، آٹومیٹڈ فیر کلیکشن، موبائل ایپ، موبائل ٹکٹنگ، موبائل پاس پلیٹ فارم، اسمارٹ کارڈ پلیٹ فارم، کمپیوٹرز کے لیے کلاؤڈ بیسڈ ہوسٹنگ کے لیے ذمہ دار ہوگی
