سرینگر /19اکتوبر
دیوالی کے پیش نظر کشمیریونیورسٹی نے 24اکتوبر کو لئے جانے والے امتحان کو موخر کرکے انہیں 28اکتوبر کو شیڈول کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر یونیورسٹی نے 24اکتوبر بروز سوموار کو لئے جانے والے تمام امتحانات کو موخر کر دیا ہے ۔
اس ضمن میں یونیورسٹی ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق دیوالی کے تہوار کے پیش نظر 24اکتوبر بروز سوموار کو جو بھی یونیورسٹی کے امتحان منعقد ہونے والے تھے ان کو موخر کر دیا گیا ہے اور اب یہ امتحان28اکتوبر بروز جمعہ کو لئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کو دیوالی کے تہوار کے پیش نظر موخر کر دیا گیا ہے ۔
