سرینگر، 20 اکتوبر :
جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ موسم کی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور جموں و کشمیر کے اونچائی والے علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برفباری کا امکان ہے۔ گلمرگ اور سونمرگ کے پہاڑی مقامات پر سیزن کی پہلی برف باری ہوئی ہے‘‘۔ وادی کو جموں ڈویژن کے ضلع پونچھ سے ملانے والی مغل روڈ برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی۔ سری نگر ضلع کی پہاڑیوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی۔
برف پوش پہاڑوں سے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے۔ وادی میں لوگوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کر دئیے ہیں، جس میں فیران” بھی شامل ہے۔ اس دوران سری نگر میں کم سے کم درجہ ِرارت 6.4 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 3.2 اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت مائنس 2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ لداخ خطہ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت مائنس 0.9، کارگل 0.2 اور لیہہ میں مائنس 3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ جبکہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 18.7ڈگری سیلسیس، کٹرہ میں 16.4، بٹوت میں 9.4، بانہال میں 8 اور بھدرواہ میں 8.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔
