سرینگر/ 20 اکتوبر :
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر کے عہدے کے انتخاب کے لئے پارٹی کی الیکشن اتھارٹی نے انتخابی شیڈول جاری کیا ہے ۔۔۔ اس الیکشن اتھارٹی کی سربراہی پارٹی کے سینئر رہنما سید بشارت بخاری کر رہے ہیں ۔منصور حسین سہروردی اور محمد اشرف میر اس اتھارٹی میں بطور ممبر شامل ہیں۔
ایک پریس بیان کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر کے عہدے کے انتخاب کے لئے تشکیل دی گئی الیکشن اتھارٹی نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل 30 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گا۔
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2022 ہے جب کہ مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست بھی 2 نومبر کو ہی جاری کی جائے گی ۔۔ ایک سے زیادہ امیدواروں کی صورت میں ووٹنگ 6 نومبر 2022 کو ہوگی اور نتائج کا اعلان فوری طور پر کیا جائے گا۔
