چٹان ویب ڈیسک
بھارتی اداکارہ پائل راجپوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ میں ادا کیا گیا ڈائیلاگ ’سکھنی ہوں میں بھٹنڈا کی‘ کو بہت سے آڈیشن میں استعمال کیا۔
واضح رہے کہ یہ فلم ایک عشرے سے زیادہ عرصے قبل ریلیز ہوئی تھی لیکن اس کا مذکورہ بالا ڈائیلاگ کافی مشہور ہوا تھا۔
پائل راجپوت نے کہا کہ میں نے کرینہ کپور سے بہت پیسے کمائے ہیں۔ پائل راجپوت جنہوں نے تیلگو اور پنجابی فلموں میں زیادہ کام کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ بہت سے ایڈورٹائز اور میرا پہلا شو مجھے کرینہ کپور کے اسی ڈائیلاگ کی وجہ سے ملا۔
جہاں تک پائل راجپوت کے فلموں میں کام کا تعلق ہے تو ان کی آئندہ آنے والی تیلگو فلم ’جنا‘ جمعہ کو ریلیز ہوگی۔
اس فلم میں ان کے ساتھ وشنو منچو اور سنی لیون بھی کام کررہی ہیں۔
