سرینگر، 21 اکتوبر:
حکومت نے پی ڈی پی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے یہاں گپکار روڈ پر واقع فیئر ویو گیسٹ ہاؤس خالی کرنے کو کہا ہے۔محبوبہ، جنہوں نے بھاجپا پارٹی کی حمایت واپس لینے سے پہلے پی ڈی پی-بی جے پی مخلوط حکومت کی سربراہی کی تھی،ان سے کہا گیا کہ اگر وہ سیکیورٹی یا کسی اور بنیاد پر درخواست کرتی ہیں تو انہیں متبادل رہائش کی پیشکش کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 15 اکتوبر کو محبوبہ کو بھیجا گیا نوٹس جموں و کشمیر پبلک پریمیسز (غیر مجاز مقیم افراد کی بے دخلی) ایکٹ 1988 کے سیکشن 4 کی ذیلی دفعہ 1 کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔ اتفاق سے، 1989 تک یہ، عمارت ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے طور پر استعمال ہوتی تھی اور فیئر ویو گیسٹ ہاؤس کے نام سے مشہور تھی۔ بعد میں اسے 1990 میں بارڈر سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا اور نیم فوجی دستوں نے اسے پاپا-2 کا نام دیا۔
اس کے بعد میں 1996 میں، اشوک جیٹلے، سابقہ ریاست کے اس وقت کے چیف سکریٹری یہاں چلے گئے اور اسے اپنی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا۔ 2003 میں اس کو رنگ و روغن کیا گیا اور اس وقت کے سینئر پی ڈی پی لیڈر اور اس وقت کے وزیر خزانہ مظفر حسین بیگ کی رہائش گاہ کے طور انہوں نے استعمال کیا ۔ 2005 سے یہ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ملک کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید اور ان کی بیٹی محبوبہ نے بطور رہائش گاہ استعمال کیا۔
