سری نگر:21،اکتوبر:
سالانہ عرس عرس حضرت شیخ نور الدین نورانی کا باضابطہ تقریبات کا آغاز ہوا جموں وکشمیر وقف بورڈ چیرپرسن نے زیارت پر پوشاک بندی کی تقریب میں حصہ لیا جبکہ ہزاروں عقیدت مندوں نے پوشاک بندی کی تقریب میں شرکت کی ہیں ضلع انتظامیہ بڈگام اور وقف بورڈ نے زائرین کی سہولیات کیلئے ملازمین کو متحرک کردیا ۔
سالانہ عرس کے سلسلے میں جموں وکشمیر وقف بورڈ چیرر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندابی نے انتظامیہ کے ہمراہ زیارت پر حاضری دی اس دوران انہوں نے پوشاک بندی کی تقریب میں حصہ لیا جبکہ وادی کے اطراف سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے پوشاک بندی کی تقریب میں شرکت کرکے دن بھرکلام شیخ العالم اور دورد ازکار کی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔
ادھر ضلع انتظامیہ بڈگام کی جانب سے زائرین کی سہولیات کیلئے تمام سرکاری مشنری کو متحرک کیا گیا واضح رہے 22 اکتوبر کو رات بھر شب خوانی کی تقریب منعقد ہوگی جبکہ 23 اکتوبر کو سالانہ عرس منایا جائے گا سالانہ عرس کی تقریب کہ ایک ہفتہ سے زائد دنوں تک جاری رہے گا۔
