• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنرنے ڈی آئی پی آر کے ذریعہ تیار کردہ عصری ڈیجٹل شو ’ انسپائر جنرل ذیڈ ‘ اور ’ دی بیٹس آف جے اینڈ کے ‘ کا آغاز کیا

لوگوں کے خوابوں اور امنگوں کو حقیقی معنوں میں امن کے حالات میں ہی پورا کیا جا سکتا ہے اور دہشت گردی امن کیلئے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے ۔ سنہا

Online Editor by Online Editor
2022-10-21
in اہم ترین, تازہ تریں, شوبز, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنرنے ڈی آئی پی آر کے ذریعہ تیار کردہ عصری ڈیجٹل شو ’ انسپائر جنرل ذیڈ ‘ اور ’ دی بیٹس آف جے اینڈ کے ‘ کا آغاز کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر 21 اکتوبر :
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ’ انسپائر جنرل زیڈ ‘ اور’ دی بیٹس آف جے اینڈ کے ‘ کا آغاز کیا جو کہ محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ ( ڈی آئی پی آر ) کے ذریعہ بنائے گئے دو عصری ڈیجٹل شوز ہیں جو کہ نوجوانوں کو مشغول کرنے ، تفریح اور حوصلہ افزائی کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے اسٹڈی لاؤنچ اور ریفرنس لائیبریری کا بھی افتتاح کیا اور سنتور استاد کے اعزاز میں ڈی آئی پی آر آڈیٹوریم سرینگر کو ’ پنڈت بھجن سوپوری آڈیٹوریم ‘ کے طور پر وقف کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے محکمہ اطلاعات اور تعلقاتِ عامہ اور جموں و کشمیر یو ٹی کے باصلاحیت نوجوانوں کو مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ڈی آئی پی آر کے نئے اقدامات ان کھڑکیوں کی مانند ہیں جو خیالات ، تخیل ، حکمت اور ثقافت کی لامحدود دنیا کو کھولتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پروگراموں اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے سے لے کر ثقافتی روائت کو پھیلانے تک محکمہ اطلاعات نئے خیالات اور نقطہ نظر پیش کر کے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کی امید ہیں۔ جموں و کشمیر کی نوجوان نسل سماجی ترقی کو آگے بڑھانا ، معاشی ترقی اور معاشرے اور قوم کے بہتر مستقبل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہماری کوشش ان کے خوابوں اور امنگوں کو بڑھانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ تبدیلی لانے والوں کی اپنی حقیقی صلاحیت کا ادراک کریں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ لوگوں کے خوابوں اور امنگوں کو حقیقی معنوں میں امن کے حالات میں ہی پورا کیا جا سکتا ہے اور دہشت گردی امن کیلئے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ’’ میں نوجوان نسل سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر کی عام زندگی اور معاشی ترقی کو متاثر کرنے والے عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے اکٹھے ہوں ۔
لفٹینٹ گورنر نے محکمہ اطلاعات کے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ ماسٹر کمیونیکیٹر کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذہن میں رکھنا ہو گا کہ میڈیم پیغام ہے اس لئے ہمیں حقائق پر مبنی معلومات کے ساتھ لوگوں تک پہنچنے کیلئے میڈیا کے صحیح ٹولز کا انتخاب کرنا چاہئیے ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے تمام محکموں اور عام شہریوں پر زور دیا کہ وہ مقامی مصنوعات خریدیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دیوالی کے موقع پر ہمیں مقامی مصنوعات کو ترجیح دے کر خود انحصار جموں و کشمیر اور ووکل فار لوکل مہم کے عزم کو مضبوط کرنا چاہئیے اور سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ نوجوانوں ، خواتین کو بااختیار بنانا چاہئیے ۔
محکمہ اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری مسٹر روہت کنسل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محکمہ اور نئے اقدامات سے وابستہ سبھی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج شروع ہونے والے نئے شوز کے ساتھ ہم جموں و کشمیر کے ٹیلنٹ کو ڈیجٹل ، عصری اور جدید شکلوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر لے جانا اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیت کو دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں ۔
ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز جموں و کشمیر مسٹر اکشے لابرو نے اپنے استقبالیہ خطاب میں تبدیلی کرنے والوں کی متاثر کن کہانیوں کو دکھانے اور یو ٹی کے باصلاحیت نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے محکمہ کے نئے اقدامات اور پروگراموں کے بارے میں بصیرت فراہم کی ۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرنس لائیبریری نی صرف آرکائیو کے استعمال تک محدود رہے گی بلکہ دانشوروں کو سیمنار اور مباحثے کیلئے جگہ بھی فراہم کرے گی ۔
اس موقعہ پر لفٹینٹ گورنر نے سنتور استاد پنڈت سوپوری کی اہلیہ پروفیسر اپرنا سوپوری کو اعزاز سے نوازا ۔
اس موقع پر چئیر مین جے اینڈ کے وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی ، اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی مسٹر آر آر سوین ، ڈویژنل کمشنر کشمیر مسٹر پی کے پولے ، ڈی آئی جی مسٹر سوجیت کمار ، ڈی سی سرینگر ، جوائینٹ ڈائریکٹرز ڈی آئی پی آر ، پنڈت سوپوری کے اہل خانہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سالانہ عرس شیخ نور الدین نورانیؒ چرار شریف تقریبات کا آغاز

Next Post

سیب کے باغات کو پھر نقصان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

سیب کے باغات کو پھر نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan