سرینگر 22اکتوبر
/سرینگر میونسپل کارپوریشن نے سرینگر کے حدود میںرہنے والے تمام ان لوگوں سے جو پالتو کتے پالنے کا شوق رکھتے ہوں کہ وہ اپنے پالتو کتوں کی رجسٹریشن کرائیں اور ایسا کرنے میں ناکام ہونے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروئی ہوگی۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پالتو کتوں کی رجسٹریشن کروائیں اور ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کارورائی ہو گی۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک عوامی نوٹس جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے ’’سرینگر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہنے والے پالتو کتوں کے تمام مالکان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے کتوں کی رجسٹریشن کرائیں۔ اس میںمزید لکھا گیا ہے کہ جن کے پاس پالتو کتے ہیں وہ جموں اور کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ، 2000 کے سیکشن-304 اور اینیمل برتھ کنٹرول (ڈاگ) رولز، 2001 کے سیکشن-3 کے مطابق دفتر ہذا میں ا نہیں رجسٹرڈ کرائیں اس میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ فارم میونسپل ویٹرنری آفیسر کے دفتر، ایس ایم سی ٹینگ پورہ بائی پاس سری نگر ٹینگ پورہ پل کے قریب، ہیلتھ آفیسر، آر نمبر پر دستیاب ہیں۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے سیکشن 304 اور اینیمل برتھ کنٹرول (کتے) رولز 2001 کے سیکشن 3 کے تحت مطلوبہ رجسٹریشن کے بغیر پالتو کتے کو پالنے والے کو چالان اور جرمانہ کیا جائے گا۔ اور کتے کو پکڑنے کا باعث بن سکتا ہے۔
