چٹان ویب ڈیسک
بالی ووڈ میں ’چھئیاں چھئیاں‘ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ملائکہ 23 اکتوبر 1973 کو پیدا ہوئیں، ملائکہ کی گیارہ سال کی عمر میں ان کے والدین کی طلاق ہوگئی، جس کے بعد وہ اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ چیمبور چلی گئیں۔ ملائکہ اروڑا کو بچپن سے ہی ڈانس کا بہت شوق تھا اس لیے انہوں نے صرف چار سال کی عمر سے ہی ڈانس سیکھنا شروع کر دیا۔
ملائکہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا۔ اس کے بعد انہیں 1990 کی دہائی کے آخر میں ویڈیو جوکیوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا۔ سال 1998 میں ملائکہ ایک البم کے گانے ’گڑ نال عشق مٹھن‘ میں نظر آئیں اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ اس کے بعد سال 1998 میں ہی شاہ رخ خان کی فلم دل سے میں ملائیکہ کو گانے ‘چھئیاں چھئیاں’ پر آئٹم نمبر کرتے دیکھا گیا۔ یہ گانا سپر ہٹ ہو گیا اور ملائیکہ نے اپنے ڈانس سے سب کا دل جیت لیا اور اس گانے کے ساتھ ملائیکہ نے سب کے دل دنگ کر دیے۔ آج بھی اس گانے کو سامعین میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور اس گانے کے ساتھ جو چہرہ ذہن میں آتا ہے وہ ملائیکہ اروڑہ کا ہے۔ اس کے بعد ملائکہ بالی ووڈ کی کئی فلموں میں آئٹم نمبرز کے لیے فلم میکرز کی پہلی پسند بن گئیں۔ وہ کچھ فلموں میں اداکاری کرتی بھی نظر آئیں، لیکن ان کا اداکاری کا کیریئر اچھا نہیں چل سکا۔
ملائکہ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ان کی شادی اداکار ارباز خان سے ہوئی تھی۔ دونوں کی پہلی ملاقات 1993 میں کافی ایڈ شوٹ کے دوران ہوئی تھی۔ یہ اشتہار کافی بولڈ تھا، جس پر تنازعہ بھی ہوا۔ اسی شوٹنگ کے دوران ہی دونوں میں محبت ہو گئی جس کے بعد ملائکہ اروڑا اور اداکار ارباز خان نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور 1998 میں شادی کر لی۔ ملائکہ اور ارباز شادی کے چار سال بعد 9 نومبر 2002 کو بیٹے ارہان کے والدین بنے۔ لیکن دونوں نے 2017 میں طلاق لے لی۔ طلاق کے بعد سے ملائکہ کے پاس بیٹے ارہان ہیں۔ ملائکہ اروڑہ اور ارہان خان بالی ووڈ کی مشہور ماں بیٹے جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اسی دوران ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے اداکار ارجن کپور کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا۔ دونوں نے سال 2019 میں اپنے تعلقات کو باضابطہ بنایا۔ دونوں اکثر اپنے تعلقات کو لے کر بحث میں رہتے ہیں۔ وہیں، ملائکہ اروڑا اپنی فٹنس کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔
کام کے محاذ پر، ملائکہ اپنی بہن امریتا اروڑا کے ساتھ سیریز ’دی اروڑہ سسٹرز‘میں نظر آئیں گی۔
