جموں،23 اکتوبر:
پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر ایک ٹرک سے تلاشی کے دوران زائد از 21 کلو گرام ہیروئن بر آمد کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں- سری نگر قومی شاہراہ پر چنانی زیرو پوائنٹ پر ناکہ کے دوران ایک ٹرک زیر نمبر PB08BT- 9403 کو روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک کشمیر سے اودھم پور جا رہی ہے اور اس کو کلوندر سنگھ ولد جرنیل سنگھ ساکن نوانشر پنجاب چلا رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران ٹرک سے ہیروئن کے 18 پاکیٹ جن کا وزن پیکنگ سمیت 21.5 کلو گرام تھا بر آمد کئے گئے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی بازار کے مطابق بر آمد شدہ ہیروئن کی قیمت کروڑوں رپیوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کو پوچھ تاچھ کے لئے بر سرموقع ہی گرفتار کیا گیا۔
