• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کھیل

’افغان خواتین کی حالت زار پر توجہ کے لیے‘ ویمن سائیکلنگ چیمپیئن شپ

Online Editor by Online Editor
2022-10-24
in اہم ترین, تازہ تریں, کھیل
A A
’افغان خواتین کی حالت زار پر توجہ کے لیے‘ ویمن سائیکلنگ چیمپیئن شپ
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
سوئٹزرلینڈ میں افغانستان ویمن سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر افغان خواتین حصہ لیں گی جن میں سے ایک معصومہ علی زادہ ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے فرانس میں رہنے والی معصومہ علی زادہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا نہیں چھوڑی۔
معصومہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اتوار کو منعقد ہونے والی ریس سے افغانستان میں خواتین کی خطرناک صورتحال پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے میں مدد ملے گی۔کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سوئٹزرلیند سے 49 افغان مہاجر خواتین 57 کلومیٹر طویل سائیکل ریس میں شرکت کریں گی۔
معصومہ کا کہنا ہے کہ دنیا نے افغانستان کی خواتین کو تن تنہا چھوڑ دیا ہے، جو بھی انسانی حقوق کی پاسداری کا دعویٰ کرتے ہیں انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔گزشتہ سال معصومہ نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کر کے لاکھوں افغان خواتین کے لیے امید کا باعث بنی تھیں جنہیں اپنے خواب ترک کرنا پڑے۔
ٹوکیو اولمپکس میں مہاجر اولمپک ٹیم کے تحت شریک ہونے والی معصومہ پہلی افغان خاتون سائیکلسٹ تھیں۔لیکن معصومہ کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں جو انہوں نے خوشگوار تجربہ حاصل کیا اسے طالبان نے اقتدار میں آ کر تباہ کر دیا۔
معصومہ کا تعلق افغان ہزارہ کمیونٹی سے ہے جنہیں ہر دور میں ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ پچھلی صدی کے آخری چند عشروں میں جب افغانستان کے حالات خراب ہونا شروع ہوئے تو دیگر لاکھوں افغانوں کی طرح معصومہ کو بھی ہمسایہ ممالک کو ہجرت کرنا پڑی۔ معصومہ اور ان کے خاندان نے ایران کا رخ کیا اور افغانستان میں حالات سازگار ہونے تک چند سال وہیں گزارے۔
ایران میں ہی معصومہ نے سائیکل چلانا سیکھی اور کابل واپس آنے پر افغان قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ اس وقت معصومہ کی عمر 16 برس تھی۔لیکن سائیکل چلانے اور سپورٹس والا لباس پہننے پر نہ صرف معصومہ کو توہین آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑتا بلکہ ان پر پتھراؤ بھی کیا جاتا۔ جیسے جیسے ان پر دباؤ بڑھتا گیا تو انہوں نے 2016 میں فرانس میں پناہ لے لی۔
لیکن اس کے بعد سے افغانستان میں خواتین کے لیے صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔معصومہ کا کہنا تھا کہ ہر روز خواتین اپنا ایک نیا حق کھوتی ہیں بلکہ اکثر کو جیل میں بھی ڈالا گیا یا پھر انہیں زبردستی ملک چھوڑنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بچیوں کا سب سے بڑا خواب سکول جانا ہے تو سپورٹس تو خواتین کے لیے بالکل ختم ہو چکی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

Next Post

یوکرین پر ’ڈرٹی بم‘ استعمال کرنے کی تیاری کا الزام، ’روس کا بہانہ‘

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
Next Post
یوکرین پر ’ڈرٹی بم‘ استعمال کرنے کی تیاری کا الزام، ’روس کا بہانہ‘

یوکرین پر ’ڈرٹی بم‘ استعمال کرنے کی تیاری کا الزام، ’روس کا بہانہ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan