• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

شہر آفا جھیل ڈل کا محض 20فیصدی حصہ بچاہوا ہے جیل کا 80فیصدی حصہ تباہ

بین الاقوامی اداروں ، مرکزی و ریاستی سرکاروں کی جانے سے زر کثیر خرچ ، مگر بے سود

Online Editor by Online Editor
2022-10-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
شہر آفا جھیل ڈل کا محض 20فیصدی حصہ بچاہوا ہے جیل کا 80فیصدی حصہ تباہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/25اکتوبر:ـ
شہر آفاق جھیل ڈل اگلے 20برسوں میں مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہوگا اس سلسلے میں ماہرین ماحولیات نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جھیل کا 80فیصدی حصہ تباہ ہوچکا ہے ۔ دنیا بھر میں مشہور و معروف جھیل ڈل کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے جبکہ جھیل ڈل کے تحفظ اور اس کی شان رفتہ بحال کرنے کے لئے قائم کیا گیا ادارہ ’’لیکس اینڈ واٹر ویز‘‘لاوڈا اس جھیل کو بچانے میں بُری طرح سے ناکام ہوچکا ہے ۔ جھیل کا80فیصدی حصہ تباہ ہوچکا ہے اور باقی بچے 20فیصدی حصے پر لاوڈا دکھاوے کی صفائی مہم چلاکر خزانہ عامرہ کو چونا لگارہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شہر آفاق جھیل ڈل کی شان رفتہ بحال کرنے اور اس کے تحفظ کیلئے مرکزی سرکار و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے زر کثیر خرچ کرنے کے باوجود بھی جھیل ڈل کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔
جھیل کا پانی آلودہ بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے جھیل میں پائی جانے والی آبی مخلوقات کی کئی اقسام لفت ہوچکی ہے ۔ جھیل ڈل اب محکمہ لاوڈا کیلئے وہ پھل دار درخت کی صورت اختیارکرگیا ہے جو ہر موسم میں تازہ تازہ پھل دیتا رہتا ہے ۔اور دنیا و سرکار کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے جھیل ڈل کا محض 20فیصدی حصہ بچایا جاتا ہے تاکہ جھیل کے تحفظ اور اس کی شان رفتہ بحال کرنے کیلئے جو رقومات محکمہ کو دی جاتی ہے اس کو ڈھکارا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ جھیل ڈل کو بچانے اور اس کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بین االاقوامی اداروں اور مرکزی و ریاستی سرکار وں کی جانب سے جو رقومات محکمہ ’’لیکس اینڈ واٹر ویز‘‘کو دی جارہی ہے اس کا 5%بھی جھیل پر خرچ نہیں کیا جاتا ہے بلکہ اس سارے رقم کی بندر بانت کی جاتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جھیل کا 80فیصدی حصہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور اس بڑے حصے کا پانی اس قدر آلودہ ہوچکا ہے کہ اس کا رنگ بھی اب پانی کے رنگ سے جدا ہوچکا ہے جبکہ اس جھیل میں پانے جانے والے جانور اور نایاب اقسام کی مچھلیوں کا وجود بھی ختم ہوچکا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جھیل کا 20فیصدی حصہ جو کہ ڈلگیٹ سے ہوتے ہوئے سنتور ہوٹل تک کا حصہ ہے اور نہروپارک کے ارد گرد کا حصہ ہے بس جھیل ڈل میں یہی پانی کا حصہ بچ گیا ہے جس کو لوڈا ایک بلینک چیک کی طرح پیش کرتا ہے ۔اس بیس فیصدی حصے سے گھاس پھوس نکالنے کی مہم پر وقت وقت پر چھیڑی جاتی ہے لیکن جو جھیل کا اندرونی حصہ ہے اس پر آئے روز نئے نئے تجاوزات کھڑے کئے جارہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جھیل کے اندرونی حصوں میں جو پانی کے نالے ہیں ان پر مٹی کی برائی کرکے خود غرض عناصر زمین میں تبدیل کرکے اس پر سبزیاں اُگاتے ہیں ۔
جھیل کے تمام اندرونی حصوں کا وجود ختم ہوچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نہروپار ک والے حصے کو اس لئے صاف رکھا گیا ہے اور اس کی صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے کیوں کہ وزیر ، وزراء ، ڈی سی صاحبان ، ڈویژنل کمشنر ، کمشنر سیکریٹری جیسے عہدوں پر فائز اعلیٰ افسران جب جھیل کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہیں تو انہیں اسی نہروپارک کے آس پاس کے علاقے کا معائینہ کروایا جاتا ہے لیکن جو دیگر جھیل کا بڑا حصہ ہے جہاں لاوڈا کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے دلدل بن گیا ہے وہاں ان افسران کو جانے سے روکا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے جھیل کی تباہ کاری نہ ددیکھ سکیں ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وقف بورڈ کے حالیہ فیصلے

Next Post

دہلی این سی آر میں کل ہوئی آتش بازی کے سبب آلودگی کی سطح انتہائی خراب ہوئی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
دہلی این سی آر میں کل ہوئی آتش بازی کے سبب آلودگی کی سطح انتہائی خراب ہوئی

دہلی این سی آر میں کل ہوئی آتش بازی کے سبب آلودگی کی سطح انتہائی خراب ہوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan