سرینگر، 25 اکتوبر:
کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے سردیوں سے پہلے بڑے پیمانے پر تیاری شروع کردی ہے جبکہ بجلی کی بہتر صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ٹرانسمیشن لائنوں کی اپ گریڈیشن، برانچ کٹنگ اور دیگر جیسے کام اس وقت شد ومد سے جاری ہیں۔ سردیوں سے پہلے چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل جاوید یوسف ڈار نے بتایا کہ بجلی کا کوئی نیا شیڈول نہیں ہے، لیکن امکان ہے کہ 10 نومبر کے بعد جاری کیا جائے گا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ سردیوں سے پہلے کچھ لازمی کام شروع کر دیے گئے ہیں جیسے ٹرانسمیشن لائنوں کی اپ گریڈیشن، برانچ کی کٹنگ اور لائن کے دیگر کام۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام 15 نومبر سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے اور اس کے مطابق بجلی کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
