• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے کیار تین ہفتے طویل ثقافتی میلے’’ جشنِ کشمیر‘‘ کا اِفتتا ح

ہمارا منفرد تنوع ہمارافخر اور ہماری سب سے بڑی طاقت ہے: لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2022-10-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے کیار تین ہفتے طویل ثقافتی میلے’’ جشنِ کشمیر‘‘ کا اِفتتا ح
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/25؍اکتوبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں روایت ، ثقافت اور ورثے کو منانے والے تین ہفتے طویل ثقافتی میلے ’’ جشن کشمیر ‘‘ ۔ نیو کشمیر نیو ہوپ کا اِفتتاح کیا۔
کلچر ل فیسٹول کا اِنعقاد آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسو سی ایشن اور شاہد قلندر فوک تھیٹر ، جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز اور دفتر صوبائی کمشنر کشمیر کے اِشتراک سے کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ثقافتی میلے سے جڑے سبھی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ،’’ ہمارا منفرد تنوع ہمار ا فخر اور ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ۔ اِس طرح کے فیسٹولوں سے فن کاروںاور آرٹسٹوں کو’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘ کے جذبے کو فروغ دینے کی ترغیب ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کی ثقافت او رلوک روایات کے تحفظ او راحیاء کے لئے ایک روڈ میپ پر کام کر رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کہا کہ ایک طویل وقفے کے بعد ہم جموںوکشمیر میں ثقافتی احیاء کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ فن اور ثقافت کو ایک نئی تحریک دینے کے لئے لوک فنون ، اَدب اور ویژول فنون کو فروغ دینے کے لئے متعدد سکیمیں تیار کی گئی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو جوڑنے اور لوک فن کاروں ، ویژول فن کاروں او رمصنفین کو اَپنے مشترکہ مقاصد اور اقدار کو ظاہر کرنے کے لئے ایک ماحول او رایک فورم فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی قابلِ قدر روایات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لئے ’’ گورو شیشیا پر مپارا‘‘ کے بارے میںمطلع کیاکہ لوک داستانوں کا تحفظ ، جموںوکشمیر مصنفین کے کیمپ ، قومی تھیٹر فیسٹول ، بین رِیاسی ثقافتی تبادلے کے پروگرام ، بین الاقوامی دورے اور دور دراز کے علاقوں میں ثقافتی تقریبات سے ہماری روایتی ثقافتی دولت کو تقویت ملے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے فنکار سماجی اقداراور سماجی ترقی کے عکاس ہیں اور انتظامیہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ایسے بہت سے سینئر فن کاروں ، ادیبوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی واقف ہیں جو آج علیل صحت کی وجہ سے فعال نہیں ہیں اور ان فن کاروں کے اہل خانہ کی مشکلات سے جواب ہمارے ساتھ نہیں ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت ایسے فن کاروںاور ادیبوں یا ان کے زیر کفالت اَفراد کو مالی اِمداد فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَدب ، لوک فن ، موسیقی کے فروغ کے لئے رَضاکارانہ آرگنائزیشنوں اور اِداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف فنون سے متعلق رجسٹر سوسائٹیوں کے لئے مالی اِمدادی سکیم کو بھی منظور ی دی گئی ہے۔اُنہوں نے گیتوں اورداستانوںکے لوک خزانے کو دستاویزی بنانے او رمحفوظ کرنے کی کوششو ں پر بھی روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ثقافتی آرگنائزیشنوں ، محکموں ، فن کاروں اور لوگوں پر زو ردیاکہ وہ جموںوکشمیر کی قیمتی ثقافتی اور لوک روایات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے فن کاروں کو مقامی فن ، ثقافت اور لوک روایات کے تحفظ اور فروغ میں بہترین تعاون کرنے پر مبارک باد دی۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اَندرابی نے اَپنے خطاب میں فن کاروں کے تعاون کی تعریف کی جو جموںوکشمیر او رملک کی ثقافت اور اقدار کا آئینہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایل جی کی زیر قیادت جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے جموںوکشمیر میں فن اور ثقافتی شعبے کو ایک نئی زندگی فراہم کی ہے۔چیئرمین آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسو سی ایشن گلزار احمد بٹ نے جموںوکشمیر کے فن ، ثقافت اور فن کاروں کو مسلسل تعاون فراہم کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے فن اور ثقافتی میدان میں جوسرگرمیاں بحال ہوئی ہے ، اس سے جموںوکشمیریوٹی کے تمام فن کاروں کی زندگی میں خوشحالی آئی ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کی فلم پالیسی ،جموں وکشمیر کے فن ، ثقافت اور روایات کو فروغ دینے اور فن کاروں کی فلاح و بہبود کے لئے دیگر اقدامات شروع کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر یوٹی بھر کے فن کاروں نے مختلف لوک موسیقی اور رقص کا مظاہرہ کیا۔کلچرل ایکٹیوسٹ مشتاق علی احمد خان نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ سری نگر کے ٹیگور ہال میں منعقدہ اِفتتاحی تقریب میں صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز ، سیکرٹری جے کے اے سی ایل بھارت سنگھ منہاس کے علاوہ فن ، لوک اور ثقافتی شعبے سے تعلق رھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

صوبہ جموں میں ڈینگو کے معاملات میں بتدریج اضافہ ،سات افراد کی موت

Next Post

اَتل ڈولو نے جموں وکشمیر میں گلٹی دار جلد کی بیماری کیلئے ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
اَتل ڈولو نے جموں وکشمیر میں گلٹی دار جلد کی بیماری کیلئے ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا

اَتل ڈولو نے جموں وکشمیر میں گلٹی دار جلد کی بیماری کیلئے ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan