سرینگر /28اکتوبر :
فوج نے بارہمولہ جنگلات میں مسلح تصادم آرائی کے دوران مارے گئے فوجی اہلکار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ادھر فوجی اہلکار کی نعش کو آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے آبائی گھر مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ روانہ کیا گیا ۔
دفاعی ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق سرینگر میں مقیم فوج کے چنار کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا نے بارہمولہ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ مسلح تصادم آرائی میں از جاں ہو ئے فوجی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
اس سلسلے میں بادامی باغ سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران رائفل مین کلبوشن منتا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس سلسلے میں دفاعی ترجمان کا کہنا تھا کہ مہلوک فوج جوان 27سال کی عمر کا تھا جس دوران انہوں نے سال 2014میں فوج میں شمولیت کی اور مہلوک فوجی اہلکار ہماچل پردیش کے شملہ ضلع سے تعلق رکھتا تھا ۔
دفاعی ترجمان کے مطابق مہلوک فوجی اہلکار کو آخری رسومات کیلئے آبائی گھر فوجی اعزاز کے ساتھ روانہ کیا جا رہا ہے جبکہ دکھ کی اس گھڑی میں فوج مہلوک فوجی اہلکار کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمددری کا اظہار کرتے ہیں ۔
