سری نگر/30؍اکتوبر:وزیر اعظم نریندرمودی نے آج کے آئی سی سی سری نگر میں منعقدہ ویڈیو پیغام کے ذریعے جموںوکشمیر روزگارمیلے سے خطاب کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ جموںوکشمیر روزگار میلہ سے خطاب کرنے اور تقرری نامے حاصل کرنے والے 3,000 نوجوانوں کو نوازنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا مشکور ہوں ۔ جموںوکشمیر کے نوجوان وزیرا عظم کی رہنمائی میں مختلف شعبوں میں نئی تاریخ رقم کر کے قومی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کر رہے ہیں۔ ‘‘اُنہوں نے بہتر حکمرانی کو لوگوں کی خدمات کرنے اور غرباء کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عزم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین کہ نئے تعینات ہونے والے عوامی خدمت میںہماری اقدار کو تقویت دینے میں اہم کردار اَدا کریں گے اور ایمانداری اور سچائی کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں گے۔
تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو تقرری نامے حوالے کئے ۔ روزگار میلے کے پہلے مرحلے میں کُل 3,000 تقرری نامے آج پورے جموںوکشمیر یوٹی میں تقسیم کئے جائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوان جموںوکشمیر کی طاقت ہے ۔جموںوکشمیر میں گذشتہ تین برسوں میں نوجوانوں ، کسانوں اور خواتین کو بااِختیار بنانے میں تیزی سے ترقی کی ہے ۔ اُنہوں نے کہا،’’ حکومت نے اَنٹرپرینیور شپ اور خود روزگار کے لئے معاون بنیادی ڈھانچے ، سکیمیں اور پالیسیاں بنانے کے لئے بہت اقدامات کئے ہیں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں میں 30,000 نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں اور 5.2لاکھ کو خود روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں اور زائد اَز 5.5لاکھ خواتین سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا،’’ جموںوکشمیر یوٹی آج خود روزگار کے وسیع مواقع فراہم کررہا ہے ، مینو فیکچرنگ اور سروس سیکٹر اور نوجوان صنعت کاروں کو تربیت ، کریڈٹ اور مارکیٹ تک رَسائی ، تکنیکی معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ مرکوزیت طریقے سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔‘‘
اُنہوںنے ’’ آزادی کا اَمرت کال کھنڈ ‘‘ میں کہا کہ ہماری نوجوان طاقت جموںوکشمیر کے روشن مستقبل کے لئے پوری لگن کے ساتھ کا م کرے گی۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ آج جموںوکشمیر یوٹی کے نوجوان عزم اور محنت سے بہترین کارکردگی کے حصول کے ساتھ مختلف شعبوں میں کا م کر رہے ہیں۔ اِس طرح کا عزم ایک متحرک معاشرے کی بنیاد ہے جو اَمن ، ترقی اور خوشحالی کو قائم رکھتا ہے۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ جو اِمتحانات منسوخ ہوئے ہیں وہ جلد ہی منعقد ہوں گے اور مختلف سرکاری محکموں میں 700 تقرری نامے دینے کا عمل بھی آنے والے دِنوں میں مکمل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، ڈی ڈی سی چیئرپرسن سری نگر آفتا ب ملک ،لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، اِنتظامی سیکرٹریز ، صوبائی کمشنرکشمیر ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ،سربراہان ، دیگر اعلیٰ اَفسران اور نوجوان موجود تھے۔
