لداخ، یکم نومبر :
منگل کے روز زوجیلا پاس پر تازہ برفباری کے بعد سری نگر-لیہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ برف کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کی حالت کو دیکھتے ہوئے سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر پولیس ٹریفک نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس ایس جی روڈ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے بند ہے۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر ٹریفک جاری ہے۔ تاہم زوجی لا محور میں تازہ برف باری کے پیش نظر ایس ایس جی روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔
