لداخ، 2 نومبر :
مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی سرینگر۔ لہیہ شاہراہ پر منگل کے روز زوجیلا کے قریب تازہ برف باری کے بعد معطل ٹریفک کو بدھ کی صبح گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بحال کر دیا گیا۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ سڑک کو آج صبح دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ بھی بتایا کہ ہائی وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے جبکہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک چل رہی ہے۔ گزشتہ روز زوجیلا پاس کے قریب تازہ برفباری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہو گئی تھی۔ حکام نے لوگوں کے تحفظ کے لئے سڑک پر ٹریفک معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ بدھ کی صبح موسم میں بہتری کے ساتھ شاہراہ پر ٹریفک جاری کر دیا گیا ۔
