• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

عمر عبداللہ ریاست کے درجے کی بحالی تک الیکشن نہیں لڑیں گے : فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2022-11-03
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر:3نومبربر:
۔ نیشنل کانفرنس نے جمعرات کو ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا تب تک سابق وزیر اعلی اور پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ کسی بھی اسمبلی الیکشن میں حصہ نہیں لے گے۔اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے، اس وقت تک عمر عبداللہ الیکشن نہیں لڑیں گے جب تک "جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا جاتا” تاہم انہوں نے کہا کہ پارٹی نے نچلی سطح پر پارٹی کارکنوں میں جوش و خروش اور اعتماد کو بحال کرنے کے مقصد کے خاطر حلقوں کے سربراہوں کا انتخاب عمل میں لایا۔
نمائندے کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو وسطی کشمیر کے بڈگام کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سب سے پہلے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ کی رہائش گاہ پر ان کے مرحوم والد آغا سید مہدی کی 22 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔کے این ایس کے مطابق ڈاکٹر فاروق نے کہا، "کہ جموں و کشمیر میں جب بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے عمر عبداللہ نہیں لڑیں گے کیونکہ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا جاتا وہ انتخابات سے دور رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارٹی نے جموں و کشمیر میں حلقہ انچارج سربراہان کو حتمی شکل دی ہے جس کا مقصد نچلی سطح پر پارٹی لیڈروں اور کارکنوں میں جذبہ، جوش اور اعتماد پیدا کرنا ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ یہ قدم کشمیر کے دیہی اور شہری حصوں میں پارٹی کی سرگرمیوں کو دوبارہ متحرک کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے اور اس عمل سے نچلی سطح پر پارٹی کارکنوں کو نئی امید ملے گی۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست نے مزید کہا کہ پارٹی کیڈر کو فعال بنانا اب ناگزیر بن گیا ہے کیونکہ ان لیڈران کو معاشرے کے تمام طبقات سے ملنا ہے اور انہیں ہر قسم کی صورتحال سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم”پی اے جی ڈی” اپنی جگہ موجود ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کے جن لیڈران کو حلقہ انچارج بنایا گیا وہ کل کے "ایم ایل اے "نہیں ہوں گے اور انہوں نے کہا کہ لوگ جو سنتے ہی کہہ دیتے ہیں لیکن ہم ان کے ہر شک کا جواب نہیں دے سکتے اور انہیں جو کہنا ہے انہیں کہنے دو۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کو مزید بتایا کہ جب تک نہ معاملات پر مشترکہ طور پر (پی اے جی ڈی) میں غور سے نہیں کیا جاتا کوئی بھی ایم ایل اے نہیں ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پہاڑی سٹیٹس کی وکالت کی ہے اور انکے حق میں آواز بھی اٹھائی اور میں نے ان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے جدوجہد بھی کی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام،ایک ملی ٹینٹ ہلاک

Next Post

گجرات میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
گجرات میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

گجرات میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan