سرینگر، 04 نومبر:
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جمعہ کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک 32 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خاتون، سلیمہ بیگم زوجہ عبدالرشید کھٹانہ، چرندا اُوڑی کے قریب زخمی ہوئی۔ اس کے بائیں پاؤں پر چوٹ آئی ہے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ قریبی جنگلاتی علاقے سے لکڑیاں اکٹھی کر رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے سب ضلع اسپتال اوڑی منتقل کیا گیا جہاں سے بعد میں اسے مزید علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
