سرینگر، 05 نومبر:
شمالی کشمیر میں ایک حادثہ میں آٹھ دوسرے لوگوں کے ساتھ زخمی ہونے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد، ایک شخص نے جمعہ کو اسکمز صورہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ عبدالقیوم مغل ولد محمد شفیع مغل، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے چھ دن تک کیئر اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آخری سانس لی۔
واضح رہے 29 اکتوبر کو بارہمولہ ضلع میں یہاں این ایس پل کے قریب ایک گاڑی زیر نمبر (جے اینڈ کے 05 ایچ 0602) اوڑی کے حاجی پیر نالہ میں گرنے سے سے کم از کم نو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگ اور پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایس ڈی ایچ اُوڑی پہنچایا جہاں سے زخمی دو افراد کو خصوصی علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا۔
