• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ایل جی سنہا نے جموں و کشمیر ایڈوائزری بورڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدار ت کی

زراعت کی ہمہ گیر ترقی کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا

Online Editor by Online Editor
2022-11-05
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ایل جی سنہا نے جموں و کشمیر ایڈوائزری بورڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدار ت کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/05؍نومبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں جموںوکشمیر ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ کسان اینڈ ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں معنی خیز اور گہرائی سے بات چیت ہوئی جس میں شرکا نے کاشت کاری شعبے کے بارے میں اَپنے جائزے کا اِشتراک کیا، اعلیٰ کمیٹی کی سفارشات اور جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے زرعی تبدیلی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجموعی زراعت کی اعلیٰ کمیٹی نے زرعی زراعت کو دیرپا تجارتی زرعی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے ایک روڈ میپ فراہم کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم زراعت کے اِنتہائی خطرے سے نمٹنے کے لئے مربوط اَنداز اَپنا رہے ہیں تاکہ پیداواری صلاحیت میں اِضافے کو یقینی بنایا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر کسان اور کمیونٹی پرمرکوز ہے جو پالیسیوں میں کسانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو قابل بناتا ہے اور اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فیصلہ سازی میں ان کی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے اور پیداوار میںاِضافہ ، تنوع ، قرض تک رسائی اور مطلوبہ تکنیکی مدد سے فائدہ اُٹھایا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنٹگریٹیڈ اپروچ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لئے مارکیٹ تک رَسائی کو فعال اور مضبوط کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جامعیت سے ہمارا مقصد بینکوں کی طرف سے زرعی شعبے بالخصوص چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لئے قرض کو بہتر بنانا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر منگلا رائے کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی سطح کی اعلیٰ کمیٹی کی سربراہی کی اور زراعت ، اِس سے منسلک شعبوں اور کاشت کار برادری کی ہمہ گیر ترقی پر ایک ویژن دستاویز تیا ر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منگلا رائے کی تفصیلی رِپورٹ میں کسانوں اور کاشت کاری سے متعلق ہر پہلو ، مسائل اور خدشات کو دُور کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کی رِپورٹ بذاتِ خود ایک اِنقلابی پالیسی دستاویز ہے اور یہ نہ صرف جموںوکشمیر بلکہ ملک کے لئے بھی تاریخی ہے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ سفارشات سے جموںوکشمیر یوٹی میں زراعت میں زبردست تبدیلی آئے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مربوط اور متنوع کھیتی کو فروغ دینے پر مزید زور دیا۔ اُنہوں نے نبارڈ اور بینکنگ سیکٹر کو بھی ہدایت دی کہ وہ زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں میں قرض دینے میں اِضافہ کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے میٹنگ کو ایپکس کمیٹی سفارشات کے اہداف ، حکمت عملی اور نتائج کے اہم پہلوئوں سے آگاہ کیا۔وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر جے پی شرما اور وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے بھی جموںوکشمیرمیں زراعت اور اِس سے منسلک شعبے کی ہمہ گیر ترقی کے لئے تیارکردہ ویژن دستاویز پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ڈاکٹر انجم اَندرابی نے ایپکس کمیٹی کی طرف سے کلیئر کئے گئے پروجیکٹوں کی نمایاں خصوصیات اور ان کے ممکنہ اثرات کے بار ے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔
اِس موقعہ پر اِنتظامی سیکرٹریز ، جموںوکشمیر ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسانوں کے بورڈ ممبران ، کسان کمیونٹی کے ممبران کے علاوہ زراعت اور متعلقہ محکموں کے اَفسران موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

29 اکتوبر کو حادثہ میں زخمی اوڑی کا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

Next Post

فیس بک سٹیٹس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
فیس بک سٹیٹس

فیس بک سٹیٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan