سری نگر،6 نومبر:
وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد باعث سرینگر لہیہ اورمغل شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی درمیانی شب کو پیر پنچال کے آر پار موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر پیر کی گلی کے مقام پر بھی اتوار کی درمیانی شب برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں مغربی ہواوں کے زیر اثر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں 6 سے 7 اکتوبر کی صبح تک برف باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کے بعد ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔
