سرینگر، 07 نومبر:
جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو رامبن ضلع میں مغربی بنگال کے رہنے والے القاعدہ کے ایک کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مغربی بنگال کے امیر الدین خان ولد مصطفی خان نامی القاعدہ کے ایک کارکن کو گرفتار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس سے ایک چینی دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر۔ 376/2022 زیر دفعہ 7/25 انڈین آرمس ایکٹ، سیکشن 4 ایکسپلوسیو ایکٹ اور 13، 20 یو اے پی اے درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
